وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان ووٹوں سے نہیں آئے بلکہ انہیں لایا گیا ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان ووٹوں سے نہیں آئے بلکہ انہیں دھکا لگا کر لایا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب  عمران خان کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تبدیلی سرکار کو نکالنے کا وقت ہے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دوران خطاب یہ بھی کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مالم جبہ کہاں ہے؟ ملین ٹری سونامی اور چینی اسکینڈل کہاں ہے، ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا سب جانتے ہیں، ساڑھے 3سال میں ملک کوکس نہج پر پہنچادیا گیا ؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے