وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، یہ پروگرام صدقۂ جاریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بہت جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبے کا خواب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیکھا تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو آصف زرداری اور ان کی ٹیم نے عملی جامہ پہنایا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے