شیری رحمان

عمران خان کم از کم مسٹر ایکس اور وائی سے ہی معافی مانگ لیتے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مسلسل جھوٹ اور الزام تراشی کرنے پر عمران خان کم از کم مسٹر ایکس اور وائی سے ہی معافی مانگ لیتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے۔ ضمنی انتخابات سے قبل عمران خان نے حکومت، ای سی پی اور اسٹیبلشمنٹ پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے، انتخابات جیتنے کے بعد سابق وزیرِاعظم میں معافی مانگنے کی جرأت ہونی چاہیے تھی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے نام لینے کی ہمت تو نہیں کر سکے، کم از کم انتخابات جیتنے کے بعد عمران خان مسٹر ایکس اور وائی سے ہی معافی مانگ لیتے۔ ‏ انہوں نے استفسار کیا کہ تحریکِ انصاف ضمنی انتخابات جیتنے کی خوشیاں منا رہی ہے یا عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے