میٹا

میٹا کی جانب سے ہورائزن کو عام ویب سائٹ پر لانے پرغور شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے فوری طور پر محسوس کیا ہے کہ ہورائزن (میٹاورس)کے تھری ڈی ماڈل کو ورچول ریئلٹی ہیڈ سیٹ مثلاً کویسٹ تک محدود نہیں رکھا جاسکتا اور اب اس کے ویب ورژن پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کی صاف وچہ یہ ہے کہ آنکھوں پر پہننے والے ہیڈسیٹ بہت مہنگے ہیں، دنیا بھر میں عام دستیاب نہیں اور ان کے حصول میں رکاوٹیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فی الحال تھری ڈی ہورائزن کو عام فون یا ڈیسک ٹاپ پر منتقل کرنے کا یہ ایک اچھا قدم ہے۔ چھی بات یہ ہے کہ میٹا ہورائزن کے نائب صدر ویوک شرما نے بتایا کہ سال کے اختتام تک ہورائزن کا ورژن عام اسمارٹ فون کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس طرح فیس بک کے صارفین بھی اس پر شفٹ ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میٹا کمپنی ہورائزن کو گیم کونسول میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اب سے دوروز قبل میٹا نے ہورائزن ٹول اور سہولیات تشکیل دینے والے ڈویلپر کے لئے ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اس کی تفصیلات بیان کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے