مولابخش چانڈیو

عمران خان پہلے اداروں کی منتیں کرتا رہا اور آج ان کے خلاف بول رہا۔ مولابخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے اداروں کی منتیں کرتا رہا اور آج اداروں کے خلاف بول رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کے پیپلزپارٹی سندھ میں مری نہیں ہے، سندھ میں پرانی پیپلزپارٹی کو زندہ کرنا ہے۔ جب بھٹو تھے اور بینظیر تھی تب بھی عوام میں جوش تھا اور آج بی بی کے بیٹے کی وجہ سے جوش ولولہ ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی تربیت ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر والی تربیت ہے، انشاءاللہ بلاول اس ملک کا وزیراعظم بنے گا اور نانا کی جگہ پر بھیٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا لانگ مارچ ہے جو اتنا آہستہ آہستہ چل رہا ہے، عمران خان پہلے اداروں کی منتیں کرتا رہا اور آج اداروں کے خلاف بول رہا ہے۔ اپنے اداروں کے خلاف احتجاج کرنا جرم نہیں بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ غداری کرنا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے