عظمی بخاری

پی ٹی آئی کی سیاسی دکان صرف جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر سخت ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پی ٹی آئی کی سیاسی دکان صرف جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے۔ ن لیگ پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ تین سالوں سے بزدار حکومت بجٹ، بجٹ کھیل رہی ہے لیکن وہ بجٹ کہیں لگ نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق جمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے، عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صرف تونسہ کو سمجھ لیا ہے۔جنوبی پنجاب کے لئے شہباز شریف نے سب سے پہلے بجٹ کا 40 فیصد مقرر کیا، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیاں ختم کی، عثمان بزدار محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

واضح رہے عظمیٰ بخاری نے ردعمل پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی 21 یونیورسٹیاں کیا خلاء میں بنی ہیں جو ہمیں نظر نہیں آ رہی۔ ساڑھے تین سال میں بزدار حکومت ایک بھی نیا کالج یا اسکول نہیں بنایا، پنجاب حکومت ہر بجٹ میں 9 نئے ہسپتال بنانے کے اعلانات کر رہی ہے۔ گراﺅنڈ میں ان سب منصوبوں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے