ٹک ٹاک

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے ایکٹو صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) مختصر ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر دیا،  خیال رہے کہ ٹک ٹاک کے فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی۔  یاد رہے کہ ٹک ٹاک دنیا بھر کے نوجوانوں  کی پسندیدہ ایپ بنتی جا رہی ہے اور ماہ اس کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں، سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں، ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک اپنے تخلیق کنندگان کی صلاحیتوں اور مستند ہونے کے باعث روزمرہ زندگی کا نہایت پسندیدہ حصہ بن چکا ہے۔ ٹک ٹک کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لے کر فن، مقاصد اور  ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے