بلیغ الرحمان

انتخابات فروری 2024 سے آگے نہیں جائیں گے۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابات فروری 2024 سے آگے نہیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 سے 2022 کے درمیان پاکستان غیرمعمولی دور سے گزرا، اس تبدیلی کے اثرات بہت دیر سے جائیں گے۔ سوشل میڈیا کے زریعے پیالے میں طوفان کھڑا کیا گیا، 9 مئی کے اثرات بہت دور رس تھے، 9 مئی کو مختلف شہروں میں تنصیبات پر حملے ہوئے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کا حق ہے، لیکن نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، گرفتار افراد کا ٹرائل کہاں چلایا جائے اس پر دو رائے ہیں، لیکن اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا، اس بات پر تو ابہام ہوسکتا ہے اور یہ بھی ایک قانونی جنگ ہے کہ ٹرائل فوجی عدالت میں چلے یا دوسری عدالت میں، دو مختلف پوائںٹ آف ویو (نکتہ نظر) ہیں، معاملہ عدالتوں نے اٹھایا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میری رائے میں الیکشنز فروری 2024 میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اس سے آگے جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی۔ نوے دن میں الیکشنز کرائیں تو حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، حلقہ بندیاں کرائیں تو الیکشنز 90 دن میں ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے