نیب چیئرمین

حکومت کا چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی، کابینہ نے نیب قوانین ترامیمی آرڈیننس کے مسودے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ مسودے میں ہے کہ احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار مقدمات چیئرمین نیب دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے اور چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار کیس بند کرنے کی منظوری دے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے منظور ترمیمی آرڈیننس کے مسودے میں ہے کہ چیئرمین نیب سے مقدمہ ملنے پر متعلقہ ایجنسی کیس کو التوا کے مرحلے سے کھول سکے گی۔ قوانین میں ترمیم سے نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو ازسرنو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہوگا، نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقے کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔

چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین بطور چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی پر وفاق کسی بھی نیب افسر کو چیئرمین کے اختیارات سونپ سکے گا، ڈپٹی چیئرمین گریڈ 21 کے سول افسر، لیفٹیننٹ جنرل یا میجر جنرل کے عہدے کے فوجی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا۔

وفاقی کابینہ سے منظور مسودے کے مطابق نیب ترامیم کے تحت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پبلک آفس ہولڈر کے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے، اس سے قبل نیب قانون میں چیئرمین سینیٹ پبلک آفس ہولڈر کے زمرے میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے