مریم اورنگزیب

عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران صاحب پر اعتماد نہیں رہا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نااہل شخص ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب عوام، اتحادیوں، اور ایم این ایز کو بھی عمران صاحب پر اعتماد نہیں رہا، اسی لئے  عمران خان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی آپ کی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کی وجہ سے عوام کا سامنہ نہیں کر سکتے۔ اتحادی ساتھ ہوتے تو وضاحتوں اور رونے  کی ضرورت پیش نہ آتی، مانگے تانگے کی کرسی میں کچھ اپنا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب اتحادیوں پہ اعتماد کی بات نہیں ہے اب اتحادیوں کے عمران صاحب پہ اعتماد کی بات ہے، اتحادیوں کو اب عمران صاحب پہ اعتماد نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے