واشنگٹن (پاک صحافت) مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک کر دیا۔ اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کمپنی نے تشدد کے مزید واقعے کے خدشے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بلاک کیا ہے۔ اس حوالے ٹوئٹر انتظامیہ نے مزید بتایا کہ انہیں اس بات کے ثبوت ملےتھے کہ ٹرمپ کےحامیوں کی جانب سےکیپیٹل ہل پر 17 جنوری کو ایک اور مبینہ حملےکی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر بلاگ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بعض شواہد کی بنیاد پر معطل کیا گیا، مستقبل میں مسلح احتجاج کے پلان ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً ڈالے جا رہے تھے جب کہ 17جنوری 2021 کوکیپیٹل ہل اور ریاستی عمارتوں پرایک اورمجوزہ حملےکی پلاننگ شیئرکی جا رہی تھی۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاونٹ ’پوٹس‘سے ٹوئٹ کی کوشش بھی ناکام بناتے ہوئے ٹوئٹ بلاک کردی۔