ویڈیو شیئرنگ ایپ

ٹک ٹاک کا پاکستانی صارفین کے لئے ویڈیو مقابلے کے انعقاد کا اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے پہلی بار پاکستانی صارفین کے لئے ویڈیو مقابلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ ٹک ٹاک کمپنی کے مطابق مقابلے کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا جو 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آئی ڈیز پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین بھی ’ون ملین آڈیشن‘ کا حصہ بن سکتے ہیں انہیں بس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ  ٹک ٹاک کی جانب سے یہ مہم 2018 میں متعدد ممالک میں شروع کی گئی تھی۔ پاکستان میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے پاکستان میں بھی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک صارفین تخلیقی ویڈیوز کے ساتھ 1MAuditionPK# ہیش ٹیگ استعمال کریں گے۔ جبکہ ڈانسنگ، مزاحیہ ویڈیوز یا دیگر دلچسپ ویڈیوز بنانے والے صارفین کو اپنی ویڈیو کے ساتھ #1MAComedy, #1MATalent, #1MASing&Dance# تینوں میں سے کوئی ایک متعلقہ ہیش ٹیگ استعمال کرنا ہوگا۔

ٹک ٹاک کے مطابق  اگر آپ گانا گانے یا ڈانس کرنے کی ویڈیو بنا رہے ہیں تو اُس کے ساتھ 1MASing&Dance# اور 1MAuditionPK#کا ہیش ٹیگ استعمال ہوگا۔علاوہ ازیں دیگر کیٹگریز میں ویڈیو بنانے والے بھی اپنا کانٹینٹ ون ملین آڈیشن پی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواران میں سے ہر کیٹگری سے 9 کو فاتح قرار دیا جائے گا اور جیتنے والوں کا اعلان بھی 22 جنوری کو ہی کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے فاتح صارفین کو ایک ہزار ڈالرز کی مالیت کے مختلف واؤچرز دیے جائیں گے اسی دوران دوسرے اور تیسرے نمبر پرآنے والے صارفین کو بالترتیب 800 اور 500 ڈالرز والے واؤچرز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے