شہباز شریف

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں میری بے گناہی ثابت ہوئی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں میری بے گناہی ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں نیب کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابث ہوگیا کہ ہم بے گنا ہ تھے۔ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ عمران خان نے مجھ سمیت ہماری پارٹی کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ہم بے گناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔ عمران خان کی سابق حکومت نے ترقی کی بجائے ملک دشمن اقدامات کئے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے جال میں ملک کو پھنسایا، جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادرٹرسٹ میں پکڑے گئے، عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے