الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے ڈسکہ ضمنی انتخاب کے متعلق ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب کے متعلق امیدواروں کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ جن میں تمام امیدواروں کو قانون کی پابندی پر تاکید کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے تمام جماعتوں کے امیدواروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار آٹھ اور نو اپریل کی درمیانی شب الیکشن مہم ختم کریں۔ تمام امیدوار الیکشن کے ماحول کو صاف و شفاف بنانے کے لئے قانون کی پابندی اور عملداری یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد مہم چلانے والوں کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 10 اپریل کو شیڈول ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے