فیس بک کے اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے پر کمپنی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری

فیس بک

کیلیفورنیا (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں  موبائل میں کھلے فیس بک اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے، جس پر صارفین کی جانب سے شکایات کے انبار لگ گئے، ایسے میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فام فیس بک کی جانب سے بھی وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد فیس بک کی جانب سے بھی وضاحت سامنے آیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لوگوں کے اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ہیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ دوبارہ سے لاگ ان کرنا پڑے ہیں۔ تاہم اس کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں