لاہور ہائی کورٹ

آپ نے 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنا دیا، عدالت کا سرکاری رمضان بازاروں پر اظہار برہمی

لاہور (پاک صحافت) رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے روزہ داروں کی لمبی قطاروں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کل تک قطاریں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمت سے متعلق درخواست پر سماعت کرتےہوئے جسٹس شاہد جمیل نے استفسار کیا کہ رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں کیوں ہیں؟ عام دکاندار سے چینی 85 روپے کلو کیوں نہیں مل رہی ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہاکہ 85 روپے کلو مل رہی ہے، عدالت نے کہاکہ میڈیا پر خبریں آپ کے بیان کے خلاف ہیں، اگر بات مختلف ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے کہا کہ دکانوں پر چینی 85 روپے کلو اور رمضان بازاروں میں 65روپے کلومل رہی ہے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے 15روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنا دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ حلف نامہ جمع کروائیں کہ چینی کیلئے قطاریں نہیں لگیں گی۔ خیال رہے کہ عدالت نے چینی کے خریداروں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے