فیس بک

فیس بک میں 2025 کی پہلی بہت بڑی تبدیلی جو اسے ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دے گی

(پاک صحافت) میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام میں 2025 کی پہلی بہت بڑی تبدیلی کردی ہے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گی۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو اعلان کیا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کرنے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک اور انسٹا گرام میں فیکٹ چیکرز سسٹم ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ صارفین پر مبنی کمیونٹی نوٹس کی دی جائے گی۔ یعنی مواد کی جانچ پڑتال کے لیے ایکس (ٹوئٹر) سے ملتے جلتے سسٹم کو فیس بک اور انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں مارک زکربرگ نے کہا کہ ‘فیکٹ چیکرز سسٹم سیاسی تعصب پر مبنی تھا اور اس نے اعتماد پیدا کرنے کی بجائے اسے تباہ کیا’۔

انہوں نے کہا کہ پرانا سسٹم لوگوں کو آزادی سے اپنی رائے استعمال کرنے نہیں دیتا تھا اور انہیں متعدد آئیڈیاز کو ترک کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے نئی پالیسی کے حوالے سے ایک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں میٹا کے پلیٹ فارمز میں زیادہ نقصان دہ مواد پھیل سکتا ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت کی جا رہی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرنیٹ سکیورٹی فرم کے ڈی این ایس میں نقص کے باعث سائبرسکیورٹی سسٹم متاثر ہونےکا خطرہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  انٹرنیٹ سکیورٹی فرم "پالٹو آلٹو نیٹ ورکس” کے ڈی این ایس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے