خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی حکومت سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا، خواجہ سعد رفیق  نے پی ٹی آئی حکومت سے متعلق کہا ہے کہ عمران حکومت کو گرانے کی جلدی نہیں پھر بھی یہ اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت کو گرانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اِس وقت ملک کی جو حالت کردی گئی ہے، کوئی بھی اقتدار میں آنے کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف بھرپور پاور شو کیا گیا، جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور معاشی بدحالی کو ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے اسے تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے