قمر زمان کائرہ

عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے قوم کو تقسیم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھارہی ہے، ہم نے دہشت گردی پر بڑی قربانیوں سے قابو پایا تھا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دوروں سے متعلق عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا، عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں، نفرت اور انتہاپسندی کا رویہ بہت خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف طے شدہ پالیسی پرعمل نہیں کیا ، عمران خان اپنی انا سے ہٹ کر اصل مسائل حل کرتےتوایسا حال نہ ہوتا۔ عمران خان کی حکومت میں بیرون پلیٹ فارمز پر ہم تنہا ہو کررہ گئے تھے، ہم نے حکومت میں آکر ناراض ممالک سے تعلقات بہتر کیے، بلاول بھٹو زرداری نے فعال سفارتکاری سے پاکستان کاموقف دنیا بھر میں پہنچایا، انہوں نے بھارت کے خلاف دلیرانہ بیان دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے