بلاول بھٹو

خان صاحب کہتا تھا کہ سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج خود جیل میں ہے، بلاول بھٹو

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج خود جیل میں ہیں، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج کہتے ہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم خان صاحب کو سمجھاتے رہے اگر گرفتار کرنا ہے تو مردوں کو کرو عورتوں کو نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کو کہتے رہے کہ نفرت کی سیاست نہ کرو، انہوں نے سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت کو ختم کیا، آپ کو سرپرائز اب کیسا لگ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پشاور کے عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی کا استقبال کیا اس پر شکر گزار ہوں، پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے، چاہے بلدیاتی الیکشن یا ضمنی الیکشن وہ ہمیشہ بھاگتے رہے، خیبر پختونخوا میں پہلے بھی 10 ورکرز کنونشن کر چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

سندھ حکومت کا صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے