چارج

سورج کی مدد سے موبائل چارج کرنے کا طریقہ

(پاک صحافت) آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورج کی مدد سے اپنے موبائل فون کو چارج کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

سورج کے ذریعے موبائل فون کو چارجنگ کچھ اس طرح ملے گی کہ سولر بیٹری سے مزین پاور بینک خود چارج ہو کر آپ کے موبائل فون کو چارج کرسکتا ہے۔ ڈینی کمپنی نے ایک سولر پاور بینک متعارف کروایا ہے جس کی دلچسپ بات یہی ہے کہ عام پاور بینکس گھر میں دفتر میں یا کسی بجلی کے ساکٹ کے ذریعے خود چارج ہو کر آپ کے موبائل فون کو چارج کرتے ہیں، تاہم سولر پاور بینک کو آپ سورج کی شعاؤں کے سامنے رکھ دیں اور وہ خود چارج ہو جائے گا۔

سولر پاور بینک 10 ہزار ایم اے ایچ ہے، اس میں 3 پورٹس ہیں، دو موبائل فون چارج کرنے کے اور ایک چارجنگ پورٹ ہے جو کہ خود سولر پاور بینک کے لیے ہے، تاکہ اگر سورج کی روشنی سے چارج نہ ہو تو بجلی کے ساکٹ سے بھی چارج کیا جاسکے۔ سولر پاور بینک کو مکمل چارج ہونے کے لیے 7 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں اور سورج کی روشنی کی مدد سے چارجنگ کی صورت میں 9 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس

گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے