شہباز شریف پرجیل میں بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی

شہباز شریف پرجیل میں بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی: مریم اورنگزیب

لاہور(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  وفاقی حکومت نے اپنے گناہوں کو چھپانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو جیل میں قید رکھا ہوا ہے لیکن کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عمران صاحب نے شہباز شریف کو صرف اس لئے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ خود نالائق ، نااہل ، چور اور جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کو صرف اس لیے گرفتار کیا ہوا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے الزامات پر شہباز شریف کو ناحق گرفتار تو کر سکتا ہے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکتا ،جو کاغذ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے اور میڈیا ٹرائل کے لئے لہرائے جاتے تھے، وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: حکومتی وزراء کو پی ڈی ایم کیخلاف سازش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ100 دن شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کا آٹا چینی چوری کیا گیا ،اب عوام کی گیس اور بجلی چوری کی جا رہی ہے ،عمران صاحب نے اپنی نالائقی ، نااہلی ، جھوٹ اور کرپشن چھپانے کے لئے قائد حزب اختلاف کو ناحق گرفتار کیا ہوا ہے ،شہباز شریف اس لئے گرفتار ہیں تاکہ عمران صاحب کو مہنگائی 3 سے 14 فیصد کرنے پر این آر او دے دیا جائے ۔

انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف اس لئے ناحق قید ہیں تاکہ کوئی عمران صاحب سے یہ نہ پوچھے کہ 100 دن کے پلان کا کیا ہوا ،عمران صاحب ترقی کی شرح منفی کرنے ،ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے ،پچاس لاکھ گھر نہ دینے ،ایل این جی تاخیر سے اور مہنگی درآمد کرنے ،200 ارب چینی چوری ،225 ارب کی آٹا ڈکیتی ،122 ارب کی ایل این جی چوری ،زمان پارک گھر کی کروڑوں روپے کی نئی تعمیر پر این آر او مل جائے ،شہباز شریف اِس لئے گرفتار ہیں تاکہ 23 فارن فنڈنگ اکائونٹس کے اربوں روپے پر اور126 ارب کے پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں پر این آر او دے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے