یوسف رضا ایم کیو ایم

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، حمایت کی اپیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔  ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران  یوسف رضا گیلانی نے  کہا کہ آئین اورقانون کیلئے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست ہے، ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول کا کہنا تھاکہ خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے، پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست سے کامیاب امیدوار  یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کیلئے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں، وزیراعظم کو کسی نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لے لیں، 6 مہینے کوئی نہیں چھیڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے