اعظم نذیر تارڑ

حمزہ شہباز اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو نکالنے کے بعد بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ن لیگ کے پاس ارکان کی تعداد پوری ہے اس لئے حمزہ شہباز اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مستعفی ہو رہے ہیں اور نہ انہیں کوئی ہٹا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد پوری ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے۔ منحرف ارکان کو نکال کر بھی پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو پی ٹی آئی پر برتری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ 165 ن لیگ کے اراکین،7 پیپلزپارٹی، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے