انسٹاگرام

دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس متاثر، صارفین پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت)  دنیا بھر میں فوٹو شیئرنگ کی ایپ انسٹا گرام کی سروس ڈاؤن ہو گئی، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید  مشکلات کا  سامنا ہوا،  انسٹاگرام سروس کا یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر کے قریب سامنے آیا تھا اور کئی گھنٹوں تک صارفین کو ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ گیا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ افراد کو انسٹاگرام تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے، ہم صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں اور ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔

واض رہے کہ انسٹاگرام کو اسی طرح کے مسئلے کا سامنا یکم ستمبر 2021 کو بھی ہوا مگر اسے فوری طور پر ٹھیک کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ ایسا 26 اور 27 اگست کو بھی 2 بار ہوا۔ مگر اس بار انسٹاگرام سروس کئی گھنٹوں سے متاثر ہے جس دوران کچھ افراد تو اسے استعمال کرپارہے ہیں مگر متعدد صارفین ایسے ہیں جن کو اس تک رسائی نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے