اداکار

نور مقدم کو انصاف دلانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔ انصاف میں تاخیر کے لئے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ انصاف میں تاخیر کے لئے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مقدمے میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔ تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر عدالت میں ڈی وی آر کو ڈی سیل کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے