جی میل اب واٹس ایپ کی طرح بننے کیلئے تیار

گوگل کی مقبول ترین سروس جی میل اب کسی حد تک واٹس ایپ کی طرح محسوس ہونے لگے گی۔ جی ہاں گوگل کی جانب سے جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نیا چیٹ اسٹائل ریسپانس انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے جی میل کی ای میلز پر ریپلائی کرنے کا تجربہ کسی میسجنگ ایپ جیسا ہو جائے گا۔

ابھی جی میل پر جب کسی ای میل پر ریپلائی کیا جاتا ہے تو ایک نئی ریپلائی ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں اوپر موجود تفصیلات ٹکڑوں میں نظر آتی ہیں۔ مگر اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔ اس سے ای میل پر موجود پیغام کو پڑھ کر اس پر جواب دینے میں مدد ملے گی اور یہ یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ ای میل میں کیا لکھا تھا۔ اس طرح کا ڈیزائن اب تک میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ میں ہی نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کے اس نئے ریپلائی باکس کی آزمائش نومبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے جی میل میں انسٹنٹ میسجنگ جیسا تجربہ صارفین کو فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق نیا چیٹ ریپلائی باکس اب جی میل ایپ کا لازمی حصہ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹا گرام میں فرینڈ میپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے