ویرات کوہلی

شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف فاسٹ باولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں ویرات اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائے کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا ہے وہ اپنی ساری قوت ٹی ٹوئنٹی میں لگا رہا ہے جبکہ اسے ون ڈے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، جس طرح کی اننگز ویرات نے پاکستان کے خلاف کھیلی وہ ایسی ہی اننگز کھیل کے ون ڈے کرکٹ میں 300 رنز بناسکتا تھا، اس لیے میں چاہوں گا اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہوئے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 53 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے اور ناقابلِ شکست رہے، شعیب اختر نے میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے بات چیت کی اور ویرات کو کنگ قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے