چاند

اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کے ٹکڑے کا مارچ میں چاند سے ٹکرانے کا امکان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کے ٹکڑے کا مارچ میں چاند سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ خلاء میں موجود کچرے کو دیکھنے والے ماہرینِ فلکیات کی جانب سے ایسا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اسپیس ایکس راکٹ کا یہ بوسٹر سات سال سے خلاء میں تیر رہا ہے لیکن اب یہ ایک تصادم کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ پلوٹو کے مالک بِل گرے نے اپنے بلاگ پوسٹ میں اس تصادم کے متعلق اطلاع دی۔ آرس ٹیکنیکا کے اسپیس ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ بوسٹر، راکٹ کا وہ حصہ جو راکٹ کو زمین سے اٹھنے کے لیے بڑے پیمانے پر توانائی دیتا ہے، فروری 2015 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کا وزن 3.6 ٹن کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ بوسٹر راکٹ کا بہت مہنگا حصہ ہوتا ہے اور 2015 کے آخر سے اسپیس ایکس کامیابی کے ساتھ اپنے بوسٹرز کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے واپس لے آتی ہے۔ آرس ٹیکنیکا کے مطابق اس بوسٹر نے لانچ کے بعد اتنا ایندھن خرچ کر دیا تھا کہ اس کو واپس نہیں لایا جاسکا۔ یہ تب سے چاند اور زمین کے درمیان گھوم رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے