مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کیجانب سے پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کرنے والے کارکنوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورے ملک کو جام کرنے والے تمام کارکنوں اور رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا، ممبران پارلیمنٹ پر بلا جواز تشدد کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پارلیمنٹ لاجز میں مہمانوں کو بھی زد و کوب اور گرفتار کیا گیا۔ واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا، تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں، رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے