مولانا فضل الرحمن

ہم نے عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔ مولانا فضل الرحمن

کوہستان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ ان کے خلاف سازش ہوئی، سازش نہیں ہم نے عمران خان کو ڈنکے کی چوٹ پر نکالا ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر ملک بچالیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو، تمہارے جلسوں میں بے حیائی کی نمائش ہوتی ہے، تم آزادی کے نام پر بے حیائی اور آوارگی چاہتے ہو۔ عمران خان معاشرے کو مادر پدر آزاد بنانا چاہتے ہیں۔ ایک گولی لگی تو ایسا بھاگا کہ اپنے گھر پر بھی بلٹ پروف شیشے لگا رہا ہے، مجھ پر 3 حملے ہوئے ہیں آج بھی پبلک میں کھلے عام کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور پاکستان کی بقا و سالمیت کی جنگ لڑیں گے، ملک کو تباہ کرنے کی کوئی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے