خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے آئندہ جلسے سڑکوں کے بجائے گلیوں میں ہوں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے آئندہ جلسے سڑکوں پر نہیں بلکہ گلیوں میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گفتگو بے ربط ہوچکی ہے، رات جو انہوں نے اعلانات کیے، اس کا آئینی اور عوامی طور پر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ اقتدار بھی ایک نشہ ہے، وہ نشہ ان کو تنگ کررہا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لوگ ابھی تک پارلیمان لاجز استعمال کررہے ہیں، جبکہ مراد سعید ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں آرہے، اگر اس لیپ ٹاپ میں کسی طرف اشارہ ہے تو سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنے، قبل از گرفتاری ضمانت کرواسکتا تھا لیکن نہیں کروائی، فیصل واوڈا شور مچا رہا ہے وہ ان کا بندہ ہے، وفاداری کا اب بھرم رکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے