مریم اورنگزیب

گھوٹکی ٹرین حادثے کے حوالے سے ن لیگ نے بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) گھوٹکی میں رونما ہونے والے ٹرین حادثے کے متعلق مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گھوٹکی، سندھ میں ٹرین حادثے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پے درپے ہونے والے ٹرین حادثات پر فی الفور ایوان میں غور کیا جائے۔ انہوں نے گھوٹکی ٹرین حادثے کو محکمہ ریلوے کی بدحالی اور وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے