خواجہ سعد رفیق

ٹرینوں پرسفر کرنے والوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کیا جائے۔ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرینوں پر سفر کرنے والے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے اور ریلوے کی بہتری کے لئے وفاق فنڈز فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ڈہرکی ٹرین حادثے کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی غفلت اور عدم توجہ کے باعث معصوم شہری آئے روز موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ  اگر ریلوے کو فنڈز جاری نہ کیے تو آئندہ بھی مسافروں کی حفاظت پرسمجھوتہ کرنا پڑے گا۔  رائل پام ہم نے لے کر دیا تمام لڑائیاں ہم نے لڑیں، ہم گیارہ نئے ریلوے اسٹیشن بنا کر گئے تھے۔ مجھے دنیا کی وہ مشین بتائیں جو مینٹیننس کے بغیر چلتی ہے، اس حادثہ کی بنیادی وجہ ٹریک کی مینٹیننس نہ ہونا ہے، اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں آپ نے ریلوے کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے