جنرل عاصم منیر

کسی بھی جارحیت کا بھرپور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔ جس کے بعد آرمی چیف، سریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی گئے اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی یا جارحیت کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا بھی ذکر کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی نظام کے اصولوں کی اس طرح کی بے حسی معمول کی بات بنتی جارہی ہے اور اب دنیا کے بہت سے ممالک بھارت کو کھلے عام پکار رہے ہیں اور اس کی جعلی ساکھ کو بے نقاب کررہے ہیں۔ پاکستان اس طرح کی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے