گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کو ملک کا عبوری صوبہ بنانے کے لئے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد آئین میں ترمیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے متعلق مجوزہ ترمیمی بل کا عنوان 26 ویں آئینی ترمیم بل 2021 ہوگا۔ بل میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 51، 59، 106، 175A، 198 ،18 ، 40 اور 242 میں ترامیم کی تجاویز شامل ہیں۔ اس میں آرٹیکل 258A اور 264A کے نام سے مزید 2 شقوں کا اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی میں 4 نشستیں دینے کی تجویز دی ہے جس میں سے 3 جنرل نشستیں جبکہ خواتین کے لئے 1 نشست رکھنے کی تجویز دی ہے۔ گلگت بلتستان کو سینیٹ میں بھی 4 سیٹیں دینے کی تجویز پیش کی تھی جس میں 2 جنرل سیٹیں، ایک خواتین کی اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے