ناصر حسین شاہ

عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کی عدالت پیشی کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا نہیں تو یہ کسی خاتون کا حق تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس ایجاد پر عارف علوی صاحب کو عمران خان کو کوئی تمغہ دینا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران جدید انقلابی لیڈر ہے جو بلٹ پروف گاڑی میں آتا ہے، بلٹ پروف برقع پہنتا ہے اور بنکر میں سوتا ہے لیکن مسائل غریبوں کے حل کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں پہلے بھی کافی مسخرے گزرے ہیں، عمران کی شکل میں ایک اور صحیح۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے