خواجہ سعد رفیق

ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کرنا عمران نیازی کا شیطانی ایجنڈا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کرنا عمران نیازی کا شیطانی ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحران اور سر اٹھاتی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بجائے پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کئے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈا ہے۔ تم توڑ لو پنجاب اسمبلی۔ اب آو! قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کا شوق بھی پورا کرلو۔ ہم کام کرتے رہیں گے تم لڈیاں ڈالتے رہنا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے جس کا کھایا اسی کی تھالی میں چھید کیا، ساری توانائی، وقت اور ریاستی وسائل سنجیدہ کام کرنے کی بجائے جھوٹے پروپیگنڈے، لوٹ مار، اقربا پروری، انتقامی کارروائیوں اور گند ڈالنے پر صرف کئے، پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے لا کھڑا کیا، ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد قربان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے