حمزہ شہباز

کون خدمت اور کون سیاست چمکا رہا یہ فیصلہ عوام کریں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کون عوام کی خدمت کررہا ہے اور کون اپنی سیاست چمکا رہا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں گے، ہم نے عوام کے لئے مشکل اور سخت فیصلے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، وزیراعظم جلد قوم کو خوشخبری دیں گے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کمزور معاہدے کیے، عوام کیساتھ جھوٹے وعدے کیے، ن لیگ کی حکومت 5.8 گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی ہم نے وہ فیصلے کیے جس کی سیاسی قیمت چکانا پڑتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آج لوڈشیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے، آٹا 160 روپے سستا کرکے عوام کو مہیا کیا، قوم مہنگائی میں گھری ہے، معیشت کو سنبھالنا ہے، بنی گالا میں بیٹھے شخص کے انا کے مسائل ہیں، وہ تو یہ بھی کہتا ہے کہ ادارے تباہ ہوجائیں گے، جھوٹ بولنے کا جو آرٹ عمران خان کو آتا ہے، دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے