مسلم لیگ ن

سابق وزیراعلی سمیت متعدد شخصیات (ن) لیگ میں شامل

کوئٹہ (پاک صحافت) سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال سمیت 30 سے زائد اہم شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب ہوئی جس میں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر موجود تھے، (ن) لیگ میں شرکت کرنے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔

بی اے پی سے (ن) لیگ میں شامل ہونے والوں میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیتران، محمدخان لہڑی، سردار مسعود لونی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد، رامین محمد حسنی اور دوستین ڈومکی شامل ہیں۔ نیشنل پارٹی کے مجیب محمدحسنی، سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار اور بی این پی کی سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی شامل ہیں۔

جبکہ پی ٹی آئی کے خان محمد جمالی، سردار عاطف سنجرانی نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی کے سعید الحسن مندوخیل، سردار فتح محمد حسنی اور فائق جمالی بھی (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بلوچستان سے تمام سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی اور خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے