طلال چوہدری

عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکال کر دکھائیں گے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکال کر دکھائیں گے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو بیانیہ دیا وہ بہت کلیئر ہے، لوگوں کو نااہل کیا گیا، لاڈلے کے لیے ماحول بنایا گیا اور مقبول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ منہگائی کی وجہ ہے جو عمران خان نے کیا۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ معاہدے کی تکمیل نہ کریں تو ڈیفالٹ ہوتے ہیں، معاہدے کی تکمیل کریں تو منہگائی ہوتی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ گیدڑ اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، ہم نے دہشتگردی ختم کی،کراچی کا امن لوٹایا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے