دھماکا

پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے، دھماکے میں دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بعد ازاں ڈائریکٹر سول ڈیفنس رفو مندوخیل نے بتایا کہ شاہراہ اقبال دھماکے میں 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے