مریم نواز

کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکہ میں کی گئی۔ مریم نواز

مظفرآباد (پاک صحافت) مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکہ میں کی گئی۔ جس میں عمران خان بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو قید کے دوران قتل کرنے کی سازش کی گئی لیکن اللہ تعالی نے انہیں زندگی عطا کی۔ نواز شریف کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئیں لیکن سب ناکام ہوگئے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے چپہ چپہ پر نواز شریف کا نام لینے والے موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب انکی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں، اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کر انتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے