باب دوستی

پیدل آمد و رفت کیلئے باب دوستی کو کھول دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکیورٹی حکام کے افغان طالبان سے مذاکرات کے بعد کئی روز سے بند باب دوستی کو پیدل آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام اور افغان طالبان کے کمانڈرز کے درمیان رابطے کے بعد پاک افغان باب دوستی کھول دیا گیا ہے۔ جس سے پاکستان اور افغانستان کے شہری پیدل آمد و رفت کرسکتے ہیں۔ بارڈر کے دونوں جانب پھنسے شہری اب پیدل سرحد کراس کرسکیں گے۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری باب دوستی کے ذریعے پیدل افغانستان جا سکتے ہیں جب کہ افغانستان سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے پیدل پاکستان آ سکتے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کا اگلہ دور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے