مرتضی وہاب

کاش حکومت غریب کو ریلیف دینے کیلئے بھی آرڈیننس جاری کرتی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کاش پی ٹی آئی حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کے لئے بھی کوئی آرڈیننس جاری کرتی، لیکن غریب کیساتھ کوئی فائدہ نہیں اسلئے حکومت نظرانداز کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی میونسپل کارپوریشن مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں سارے مسائل حل کردیں گے۔ وفاقی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگر کام پر یقین نہیں رکھتی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کی حکومت کا محور ان کی ذات ہے، جس کام سے عمران خان کی ذات کو فائدہ ہوگا وہ وہی کریں گے۔ حکومت نے وزرا کو تحفظ دینے کیلئے نیب کا نیا مسودہ تیار کیا ہے جس کے مطابق اگر احتساب ہوگا تو اپوزیشن اور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

پاک افغان بارڈر ایریا میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے اعلی سطح کا وفد تشکیل

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے