انوارالحق کاکڑ

وزیراعظم نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑنے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تشکیل دی جانے والی رکنی کمیٹی میں سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات اور مییری ٹائمز سیکورٹی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے کے لیے ضروریات کا جائزہ اور فراہمی کے لیے معاونت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال پرموثر کنٹرول کے لیے اضافی سیکورٹی فراہمی کرنے کے لیے فوری فیصلہ سازی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ کمیٹئ عام انتخابات کیلے موثر انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے لیے میڈیا سے رابطے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے میڈیا سے رابطے کے لیے قائم کی گئی 4 رکنی کمیٹی کا وزارت اطلاعات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اس کے علاوہ کمیٹی ممبران میں وزارت اطلاعات کے سیکرٹری، چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا اتھارٹی اور پی آئی او شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے