شہباز شریف

تبدیلی کے نام پر عوام کو تباہی دی گئی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران تبدیلی کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے عوام کو صرف تباہی اور بربادی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل فوری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ڈینگی مچھر ملک میں تباہی مچا رہا ہے، ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، ملک میں ایسے بدترین حالات پہلے کبھی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقام پر پاکستان سال 2018 میں کھڑا تھا اب وہاں جانے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے