کامران ٹیسوری

ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا، حکومت اور آرمی چیف نے معاشی دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نقصان کے سوا کچھ نہیں دے رہا، پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 3 ہفتوں میں ہوجائے گی، نقصان میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری ہوگی، خلیجی ممالک سے بہت جلد سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی اور غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10، 10 سال سے تعطل کے شکار مسائل پر اب فیصلے ہوں گے۔ آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سفارتکاروں سے بات ہوسکتی ہے، امید ہے نگران وزیراعظم 300 یونٹس تک ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے