امیر مقام

امیرمقام کیجانب سے فردوس جمال کو علاج کیلئے ایک کروڑ کا چیک پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی جانب سے فردوس جمال کو علاج کیلئے ایک کروڑ کا چیک پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امیر مقام فردوس جمال کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کے لیے آیا ہوں۔ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی فردوس جمال کو صحت عطا کرے۔

اس موقع پر فردوس جمال نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہمارے بغض لیڈر ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے۔ عمران خان اپنی پارٹی کو بھی ساتھ لے کر نہیں چلتے کسی اور سے کیا بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے