بلاول بھٹو

حکومت میں آکر عوام کے سارے مسائل حل کریں گے۔ بلاول بھٹو

حیدرآباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر عوام کے سارے مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں پانی کے منصوبے کے افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی الیکشن سے ڈررہے ہیں، اگر آپ ڈرو گے تو مروگے۔ الیکشن سے بھاگنے والوں کو بھاگنے دیں، پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی، لندن سے سیاست کرنے والوں نے حیدر آباد والوں کو پانی نہیں دیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی، کٹھ پتلی اور سیاسی یتیم سیاستدانوں کا صفایا کریں گے، حکومت میں آکر عوام کے سارے مسائل حل کریں گے، ہمارے پاس دریائے سندھ ہے، اس کے باوجود لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں، نالائق کو نکالنے میں ہم حیدرآباد کے عوام کی مدد سے کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ، نااہل وزیراعظم کے خلاف تحریک میں حیدرآباد کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا، وہ پورے ملک میں جائیں اور بتائیں کہ وہ حیدر آباد کی طرح پانی دینا چاہتے ہیں، وہ اپنی کارکردگی اور منشور پر الیکشن لڑیں گے، وہ پاکستان کے عوام پر اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے